لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ باز اور پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کمبوہ کالونی اور پاکستان چوک سے گرفتار کیاگیا۔ملزم جہانزیب گھر میں پتنگیں چھپا کر آن لائن آرڈر فروخت کرتا تھاجبکہ ملزم مزمل کو رات گئے پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے پتنگیں، کیمیکل ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔