ساہیوال(خصوصی رپورٹ)رضاکارانہ تجاوزات گرانے کے دوران دکان کے شیڈ کا لینٹر گرنے سے 32سالہ مزدور جاں بحق ، 18سالہ مزدور شدید زخمی ہوگیا، سوڑی گلی کے قریب کپڑے کی دکان کا شیڈ گرانے کے موقع پر 18سالہ مزدو ر عبدآویلڈنگ اور 32سالہ مزدور علی رضا دکان کے شیڈ کا لینٹر اچانک گرنے سے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر علی رضا دم توڑ گیا ،جبکہ عبدآ کی ٹانگیں ٹوٹی ہو ئی ہیں۔