ریس ویو کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گری ، بڑا بھائی 35سالہ عابد چل بسا، چھوٹا جاوید زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)جیل روڈ میں ریس ویو کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 35سالہ مزدور جاں بحق جبکہ 32سالہ مزدور زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق دیوار گرنے کا واقعہ کام کے دوران پیش آیا تھا، ملبے تلے دب کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرا زخمی ہو گیاپولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ عابد علی، زخمی کی شناخت 32 سالہ جاوید علی کے نام سے ہوئی، دونوں مزدور آپس میں بھائی اور ساہیوال کے رہائشی ہیں۔متوفی کی لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی