لفٹ گرنے سے مزدور جاں بحق

 تعمیراتی کام کے دوران غلام مصطفیٰ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے:
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گرنے سے 1 مزدور جان کی بازی ہارگیا اور 2 شدید زخمی ہو گئے  جیل ذرائع کے مطابق تعمیراتی کام کے دوران غلام مصطفیٰ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے حادثہ کے بعد تعمیراتی کام بند کر دیا گیا