50ہزار نئے میٹرز کا اجرا

 لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا،نئے کنکشنز کے لیے میٹر جاری کرنے کے بعد خراب میٹرز کی تبدیلی کے لیے بھی 50ہزار سے زائد میٹرز جاری کردیئے گئے۔ نئے کنکشنز کے لیے ایک لاکھ سے زائد میٹرز جاری کرنے کے بعد خراب میٹروں کی تبدیلی کے لیے بھی 54ہزار میٹرز جاری کردیئے گئے، جس کے بعد لیسکو میں خراب میٹرز کی تبدیلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح اپنے صارفین کو بہترین اور بروقت خدمت فراہم کرنا ہے۔