بھارت: تیسرا بچہ پیدا کرنے پر 50ہزار، لڑکا ہوا تو گائے انعام میں دینے کا اعلان

تیلگو دیشم پارٹی کے ایم پی کالیستی اپالانائیڈو خواتین کے لیے انعام کی رقم اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے 
   نئی دہلی (آئی این پی) دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت کی ایک ریاست میں خواتین کو تیسرا بچہ پیدا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں خصوصی انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی طرف سے زیادہ بچوں کی پیدائش پر مراعات دینے کی حمایت کے بعد، تیلگو دیشم پارٹی کے ایم پی کالیستی اپالا نائیڈو نے اعلان کیا ہے کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50ہزار روپے انعام میں دیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر خاتون کے ہاں تیسری اولاد بیٹا ہوئی تو اسے ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی۔ یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے ادا کریں گے۔ ٹی ڈی پی کے رہنمائوں کے مطابق خواتین اس پیشکش کو ایک انقلابی اقدام کے طور پر سراہ رہی ہیں۔