حقائق چھپانے پر 2درخواستوں پر 50،50ہزار جرمانہ عائد

 ایل ڈی اے آفس میں پیش ہوئے بغیر نئی درخواست دائر ،یہ وقت کاضیاع:عدالت 
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹ کے حصول کے لیے حقائق چھپا کر بار بار درخواست دائر کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے درخواست گزار پر دونوں درخواستوں میں 50، 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے وہی درخواست دوبارہ دائر کی، جس پر عدالت پہلے ہی ہدایات جاری کر چکی تھی۔ فیصلے میں کہا گیاکہ معاملہ ایل ڈی اے میں زیر التوا ہے اور طلبی کا نوٹس بھی جاری ہو چکا ہے۔عدالت نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار نے پہلی درخواست میں ایل ڈی اے آفس میں پیش ہوئے بغیر نئی درخواست دائر کر دی، جو عدالت کا وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے۔