نمکو یونٹ پر چھاپہ ،پروڈکشن بند ،50ہزار جرمانہ عائد

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلبرگ میں نمکو یونٹ پر چھاپہ مار کر یونٹ کی پروڈکشن بند اور50ہزار جرمانہ کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 500 لٹر سے زائد استعمال شدہ ناقص آئل اور ممنوعہ رنگ تلف کر دیاگیا،سابق دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سنیکس یونٹ بھی بند کیا گیا۔ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔