بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 9.80 کروڑ جرمانہ

 سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کر ائیں:فاران بیگ
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے مطابق تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ہیلمٹ کے استعمال پر سختی سے عمل درآمد کر ائیں۔رواں ماہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد جرمانے کئے گئے۔