کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظرآیا تو وارڈن کی ایک سالہ سروس ضبط چیف ٹریفک آفیسر

پولیس کے جو افسر او ر اہلکار بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور مقدمہ درج کیا جائے
تمام ٹریفک ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ایس ٹی ڈبلیو اور ٹی ڈبلیوز لاہور بند کر دیں‘ٹریفک پولیس کو2 روز کی مہلت ہے:سی ٹی او لاہور

لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر  لاہور اطہر وحید نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے تمام ٹریفک وارڈنز کو خبردار کر دیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے  پیر سے شہر میں کوئی بھی موٹرسائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہیں آنا چاہیے، ورنہ اس علاقے کے وارڈن کی ایک سال کی سروس ضبط کر لی جائے گی۔وائرلیس پیغام کے مطابق   سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو دو روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے  ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔سی ٹی او نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی پولیس اہلکار بغیر نمبر پلیٹ یا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے‘تمام ٹریفک ایس پیز، ڈی ایس پیز ، ایس ٹی ڈبلیو اور ٹی ڈبلیوز لاہور بند کر دیں  اگر ایک بھی بندہ بغیر ہیلمٹ سڑک پر نظر آیا تو ہر افسر و اہلکا رکی ایک سال سروس کاٹی جائے گی