سی ٹی او کا ٹاو ن شپ کا دورہ ، موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم

موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ پہنیں: ڈاکٹر اطہر
*لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے سرکل ٹاو ن شپ کا دورہ کیا روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کے ساتھ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے گئے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹاونشپ سرکل کا دورہ کیا ڈویڑنل ایس پی سید ظفر عباس اور سرکل آفیسر فیاض بھٹی نے بریفنگ دی۔سی ٹی او لاہور نے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے جس میں ٹریفک ایمبیسیڈرز نیحصہ لیا۔ سی ٹی او لاہورڈاکٹر اطہر وحید نے روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کو انکی خدمات پر سرٹیفیکیٹ بھی دیااس موقع پر موبائل لائسنس وین نے لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائے شہریوں نے سہولت فراہم کرنے پر سی ٹی او لاہور کا شکریہ ادا کیا سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ موبائل لائسنس وینز شہر کی مارکیٹوں داخلی خارجی راستوں پر جائیں اور لوگوں کے لائسنس بنائیں ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہیسی ٹی او لاھور نے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل رکشہ چلانے والوں میں بھی ہیلمٹ تقسیم کیئے۔موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ پہنیں آپکی زندگی ہمیں عزیز ہیہیلمٹ کی پابندی موٹر سائیکل پر دونوں سوار لازمی کریں یہ آپکی حفاظت کیلئے ہیہیلمٹ پہنیں اور موٹر بائیک چلاتے ھوئے یہ بات ضرور سوچیں کہ آپکے گھر والے اپکا انتظار کر رہے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ہم اچھے شہری بن سکتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔