نیو کیمپس روڈ: موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم

لوگ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لئے ان کو ہیلمٹ تقسیم کر سکتے ہیں: ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور نے نیو کیمپس پر روڈ سیفٹی ایمبیسیڈرز کے ساتھ مل کر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کئے سی ٹی او لاہور نے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کیلئے جس میں ٹریفک ایمبیسیڈرز نیحصہ لیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈویڑنل ایس پی اور سرکل آفیسر بھی سی ٹی او لاہورکے پمراہ موجود تھے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق  آج ایک نجی کمپنی نے شہریوں کے لئے ہیلمٹ بانٹنے کا بہترین قدم اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہیسٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے ھم ان کو روڈ سیفٹی ایمبیسیڈر کا سرٹیفیکیٹ دیتے ہیں۔یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے شہری ہمارے اپنے ہیں سول سوسائٹی سے بھی لوگ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے لئے ان کو ہیلمٹ تقسیم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر موبائل لائسنس وین نے لوگوں کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنائے شہریوں نے سہولت فراہم کرنے پر سی ٹی او کا شکریہ ادا کیاموبائل لائسنس وینز شہر کی مارکیٹوں داخلی خارجی راستوں پر جائیں اور لوگوں کے لائسنس بنائیں ہمارا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ھے۔موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والے بھی ہیلمٹ پہنیں آپکی زندگی ہمیں عزیز ہیہیلمٹ کی پابندی موٹر سائیکل پر دونوں سوار لازمی کریں یہ آپکی حفاظت کیلئے ہیہیلمٹ کا استعمال آپکو حادثات سے محفوظ رکھتا ہیٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی ہم اچھے شہری بن سکتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں