میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے بکرا منڈی میں کریک ڈائون کیا، سپلائر رکشہ پکڑا گیا ،4گوداموں پر مقدمہ
لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے بکرا منڈی میں کریک ڈائون کے دوران مضر صحت گوشت تیار کرنے پر 1سپلائر رکشہ پکڑ لیا، 1500کلو گوشت تلف کر کے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4گوداموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا میٹ گوداموں سے 4بیمار مردہ جانور برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی،لوڈر رکشہ میں کم عمر بیمار جانور گوشت تیار کرنے کیلئے لائے گئے تھے۔ گوداموں میں چھپ کر مردہ جانوروں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔