ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ساڑھے 12 من مضر صحت گوشت پکڑ کر تلف کردیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے جی ٹی روڈ ہڑپہ ٹول پلازہ پر گوشت بردار گاڑی کو روک کر چیکنگ کی تو ساڑھے 12 من بدبودار اور گلا سڑا گوشت برآمد ہوگیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق برآمد شدہ گوشت انتہائی سخت، سیاہ اور خشک حالت میں تھا جبکہ ویٹرنری ڈاکٹر نے اسے انسانی صحت کیلئے ناقابل استعمال قرار دیا۔ یہ مضر صحت گوشت مختلف قصابوں اور ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔