موٹروے پولیس کی کارروائی:ساڑھے 4من بدبو دار مضر صحت گوشت برآمد

مردہ گوشت لاہور کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی ہونا تھا،2ملزمان گرفتار ، ترجمان موٹروے پولیس 
 لاہور (سپیشل رپورٹر )موٹروے پر ساڑھے 4من بدبو دار مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی پکڑی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ گوشت لے جا نیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،لاہور کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی ہونا تھا۔پولیس نے برآمد گوشت،ملزمان اور گاڑی کو مزید کارروائی کے لیے فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردیا۔