25 من مضر صحت گوشت تلف

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہوریوں کو بیمار گوشت کھلانے کی ایک اور گھنائونی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور نے سبزہ زار میں غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارا۔1000کلو مضر صحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار نیم مردہ جانور کو ذبح کرنے کے ٹھوس شواہد ملنے پر ایکشن لیا گیا،خراب آنکھیں، معدہ کے موذی امراض ،دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا جانور برآمد کیا گیا۔