3ہزار 600کلو بیمار مضر صحت مرغیاں ،گوشت تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) لاہوریوں کو مضر صحت مرغیاں کھانے سے بچا لیا گیا۔ میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کیا ،20 سپلائرز، شاپس سے 57ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی اور 3ہزار 600کلو بیمار مضر صحت مرغیاں اور گوشت تلف کرکے بھاری جرمانہ عائد اور مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ گودام سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں۔