لاہور (خصوصی رپورٹ ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ٹولنٹن مارکیٹ اور اڈا پلاٹ میں کریک ڈا ئون کر کے 3ہزار لٹر ناقص ملاوٹی دودھ اور 3ہزار 700کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں گودام سے مردہ اور بیمار مرغیاں بر آمد ہونے پر مقدمہ درج کر ایا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں 17گوشت بردار گاڑیوں اور گودام میں موجود 43 ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اڈا پلاٹ کی سخت ناکہ بندی کرکے 41گاڑیوں میں موجود 46ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا۔