ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پولیس نے چھاپے مارتے ہوئے2500گرام ہیروئن وچرس اور12لٹرشراب برآمد کرکے2ملزموں کو گرفتار کرلیا، تھانہ فتح شیر پولیس نے گرلز کالج روڈ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش شہباز سے 1کلو 100گرام ہیروئن ،1کلو 400گرام چرس اور تھانہ ہڑپہ پولیس نے 5/11-Lمیں عبدالغفار کو گرفتارکرکے 12لٹرشراب قبضہ میں لیکر مقدمات درج کرلئے۔