لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تین منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے لاکھوں مالیت کی 2005 گرام ہیروئن پائوڈر اور 1580 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل منشیات فروشی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں ضیغم،علی حسن اور منظور شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔