منشیات فروش گرفتار، ایک کلو ہیروئن برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس سی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش سرفراز کومنشیات کی سپلائی دیتے ہوئیرنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم سرفراز سے لاکھوں مالیت کی 1 کلو سے
 زائد ہیروئن برآمد کی گئی ملزم کا پوش علاقوں میں تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروا?یاں شروع کردی