بہاولنگر(خصوصی رپورٹ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیدوران 7 ملزموں کو گرفتارکرکے 5 کلو چرس، 1کلو ہیروئن اور 600 لٹر کچی شراب بر آمدکرکے مقدمات درج کرلیے،پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کر کے ملزموں کو پابند سلاسل کر دیا ہے، اس موقع پر ڈی پی او نصیب آ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو نشہ جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔