مسافر سے 2 کلو ہیروئن ، آئس برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 6 کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرکے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 83.3 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ترجمان اے این ایف کے مطابق ہری پور میں کے کے ایچ روڈ پر ملزم سے 1.200 کلوچرس برآمد ہوئی گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیاپشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 43.200 کلو چرس اور 16.800 کلو افیون برآمد کرکیملزم کو گرفتار کرلیا ۔کوٹ مومن سرگودھا کے قریب ملزم کے قبضے سے 13.200 کلو چرس برآمد ہوئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر دو ملزمان سے مجموعی طور پر 4.600 کلو چرس برآمد کی گئی ۔ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ پر ملزم سے 1.300 کلو آئس برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔