مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فراہم کر رہے تھے:پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک کلومیٹر سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع اللہ کی قیادت میں ٹیم نے دورانِ چیکنگ ملزمان مستنصر اور رضوان کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے حراست میں لیا۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فراہم کر رہے تھے،ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کی گئی، ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ایک کلومیٹر سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ،نوجوانوں کو تباہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھیں گے۔انہوں نے ایف آئی آر درج ہونے اور مزید انویسٹی گیشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ چھاپے اور کارروائیاں جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریوں کی توقع ہے،مقدمہ متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے ملزمان کو تفتیش کے لیے قانونی حوالہ کر دیا گیا ہے،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او حافظ شجاع اللہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کینٹ پولیس منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے عزم پر قائم ہے۔