ڈاکو 2رکشے،موبائل،نقدی لوٹ کرفرار

گگومنڈی(نامہ نگار) ڈاکودوموٹرسائیکل رکشے،موبائل فونزاورنقدی چھین کرفرار ہوگئے۔دونوں موٹرسائیکل رکشے ڈاکوسواریوں کاروپ دھارکرکرایہ پرلے کرجارہے تھے،دریں اثناء￿  چک نمبر171۔ای بی کیرہائشی دکاندار محمدسلیمان سے دوڈاکوئوں نے 3لاکھ نقدی،دوموبائل فونزچھین لیے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔