ڈاکو 3افراد سے لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونزچھین کرفرار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈاکو بیوپاری، زمینداراور ڈرائیور سے نقدی و موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نواحی گا ئوں 1 چودہ ایل میں عارف علی بیو پاری سے ڈیڑھ لاکھ نقدی، چک 10 چودہ ایل میں محمد ندیم زمیندار کارسوار سے 35 ہزار نقدی ، ڈرائیور نوشیر، فیصل، رمضان، رحمان، گل فراز سے 3موبائل فونز، ساڑھے تین ہزار نقدی، چک 20 گیارہ ایل کے قریب محمد امین سے 53 ہزار 500 نقدی، دو مو بائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری سکون کی نیند سوسکیں۔