ڈاکوتین سیلزمینوں سے8لاکھ نقدی لوٹ کرفرار

متعددشہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل،2موٹرسائیکلیں چھین لیں
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فونزاور2موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں، کوٹ عبدالمالک صابن ساز بازار کے قریب 3 موٹرسائیکل سوارڈاکو پک اپ وین میں سوار سیلز مین نور شاہ سے 4 لاکھ 90 ہزار نقدی ،ڈیرہ ملا سنگھ کے قریب 3 ڈاکو سیلز مین افتخار اور زوہیب کی پک اپ روک کر 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے،تھانہ صدر مرید کے کی حدود میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے وسیم احمد سے 16 ہزار نقدی ،2موبائل، منوں آباد کے قریب 3 ڈاکو ئوں نے محنت کش حفیظ سے 14 ہزار نقدی ،موبائل ، پکا ڈلہ میں صدف بی بی سے تین ڈاکو ئوں نے 25 ہزارنقدی،موبائل، تھانہ سٹی بی ڈویڑن کے مقامی محلہ کے قریب 2 ڈاکو ئوں نے عادل سے 95 ہزار نقدی ،موبائل ،، اسی تھانہ کے علاقہ محلہ غریب آباد پان شاپ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ئوں نیعمر منظور سے 22 ہزار نقدی ، موبائل فون ، ڈیرہ بازی گرا نہر کے قریب 2 ڈاکو ئوں نے منام سے موٹر سائیکل ،50 ہزار نقدی، گا ئوں لمبڑ کے قریب 3 ڈاکو ئوں نے دا ئودسے 15 ہزار نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھین لی، علاقہ تانی چک کے قریب 2 نامعلوم افراد نے راشد سے 20 ہزار نقدی ، صدر شیخوپورہ کے علاقہ کوٹ رنجیت کے قریب دو نامعلوم کارسوارں نے خود کو ملازم ظاہر کر کے رفاقت وغیرہ کو 3 لاکھ 20 ہزار نقدی کا چونا لگا دیا ،کوٹ رنجیت کے قریب 3 ڈاکو ئوں نے فارم میں گھس کر مجاہد کا 1 لیپ ٹاپ انورٹر، 5 عدد بیٹریاں، اوون، موبائل فونز اور دیگر سامان مالیتی 5 لاکھ روپے اورلوڈر رکشہ چھین لیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔