ڈاکو نقدی ،موبائل ،3موٹرسائیکلیں چھین کرفرار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ،موبائل فون اور3موٹرسائیکلیں چھین کرفرار ہوگئے، نواحی گا ئوں 89/6-Rکے قریب شعیب سلیم شام کے وقت موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھاکہ راستے میں3نامعلوم ڈاکو ئوں نے نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل کل مالیتی 1لاکھ67ہزارروپے لوٹ لیے۔ دیگر وارداتوں 48/G-Dکے قریب رات کے وقت 3نامعلوم ڈاکومحمد آصف منیر ،کاشف منیر اور مدثر رفیق سے نقدی ،موبائل فون و موٹرسائیکل کل مالیتی1لاکھ37ہزارروپے اور 63/4-Rکے قریب 3 نامعلوم ڈاکو محمد سجاد سے نقدی ،موٹرسائیکل اور سامان کریانہ کل مالیتی 1لاکھ 39ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔