فیکٹری ایریا میں زاہد سے 1لاکھ10 ہزار اور موبائل فون چھین لیاگیا
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں حماد سے 1لاکھ25 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد میں نواز سے 1لاکھ20 ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں زاہد سے 1لاکھ10 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں سلمان سے1 لاکھ 5 ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں ابوبکر سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نولکھا اور جوہرٹاون سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال، مصطفی آباد اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔