متعددوارداتیں،ڈاکو نقدی،زیورات سامان لوٹ کرفرار

 ہربنس پورہ ،ستوکتلہ،جنوبی چھائونی ،شاہدرہ ،بادامی باغ میں شہری لٹ گئے 
 دومقامات پر گاڑیاں،اچھرہ، لوہاری گیٹ،گلشن اقبال سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ہربنس پورہ میں نثار سے 1لاکھ65 ہزار روپے، زیورات ودیگر سامان،ستوکتلہ میں یاسین سے 1لاکھ50ہزارو موبائل،جنوبی چھائونی میں خالد سے 1 لاکھ 45ہزاروموبائل،شاہدرہ میں رفاقت سے1 لاکھ 35ہزار و موبائل،بادامی باغ میں آصف سے ڈاکو 1 لاکھ 25ہزار، موبائل فون و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔فیکٹری ایریا، لیاقت آباد سے گاڑیاں،اچھرہ، لوہاری گیٹ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔