قتل کے مجرم کو عمرقید،11لاکھ جرمانہ

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج نور محمد دھوتڑ نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید، 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی علاقے مہر آباد میں ملزم شانی ڈوگر نے معمولی تلخ پر اصغر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ،جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، عدالت نے مدعی مقدمہ کے کونسل نوجوان قانون دان اسفند علی چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل سے متفق ہوکر مجرم کو عمر قید، بجرم 324 کے تحت 5 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔