لاہور (خصوصی رپورٹ)سیشن عدالت لاہور نے موبائل شاپ مالک کو قتل کرنے والے مجرم حمزہ ڈون کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد کے تحریری فیصلہ جاری کیا،تھانہ شاہدرہ ٹا ئون پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا،فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ٹھوس ثبوت سے ثابت ہوتا ہے ،مجرم نے موبائل شاپ پر مقتول یاسر کو قتل کیا،مجرم حمزہ ڈون نے اپنے پستول سے فائر مارا ،میڈیکل رپورٹس میں بھی مقتول یاسر کو گولیاں لگانے کی بات درست ثابت ہوئی،سرکاری وکیل حبیب بھٹی نے گواہوں کو عدالت پیش کیا اور دلائل دئیے۔