لاہورہائیکورٹ نے گارڈ قتل کیس میں عمرقید کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرلی

 لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے جرم میں عمرقیدکی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظور کرلی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری قانون کا مسلمہ اصول ہے کہ شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے، اگر ریکارڈ پر ایک بھی معقول شک موجود ہو تو ملزم بریت کا حق دار ہوتا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے ملزم بلال احمد کی اپیل پر30صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔13جنوری 2020کو فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے جرم میں شہری بلال کے خلاف مقدمہ درج کیا ٹرائل کورٹ نے مارچ2021کو بلال کو عمرقید کی سزا سنادی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست قانونی جواز سے محروم ہے۔