سیشن کورٹ : قتل کیس میں 2مجرموں کو عمرقید ، جرمانے کی سزا

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کی سیشن عدالت نے 2021 میں تھانہ مانگا منڈی میں درج قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان عدیل حسن اور صفدر جاوید کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے فیصلہ سنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے محلے دار نذیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقدمے میں چشم دید گواہوں نے ملزمان کے خلاف گواہی دی، جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فیاض احمد بھٹی نے شواہد عدالت میں پیش کیے۔