شوہر کے قتل کے الزام میں سائنسی دلیل دینے والی کیمسٹری پروفیسر کی عمرقید کی سزا برقرار

نئی دہلی(آئی ا ین پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے سابق کیمسٹری پروفیسر ممتا پاٹھک کو اپنے شوہر، ریٹائرڈ سرکاری ڈاکٹر نیرج پاٹھک کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔۔خاتون پروفیسر نے سزا کے خلاف کی گئی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت میں  اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے خلاف سائنس کی مدد سے دلیلیں دیں جنہیں ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا برقرار رکھی۔