بھاری مقدار میں چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی ہدایت پر ڈرگ کنٹرول ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے شہر میں واقع لاڑی اڈہ پر چھاپہ مارا، جہاں سیبھاری مقدار میں چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔ چوری شدہ ادویات پشاور سمگل کی جا رہی تھیں۔موقع پر 2ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔برآمد کی جانے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس اور شوگر کی ادویات شامل ہیں۔ڈرگ کنٹرولر ڈی جی خان نے ادویات قبضے میں لے کر ملزمان اکرام اللہ اور پرویز اختر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔