ملزم علاؤالدین گلی محلوں کے بچوں کو آتشی سامان فروخت کرتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شب برات پر آتش بازی جدید پٹاخے اور خطرناک ماچس بم فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم علاؤالدین نواں کوٹ کے گلی محلوں کے بڑے اور شرارتی بچوں کو آتشی سامان فروخت کرتا تھاآتشی سامان اور پٹاخوں سے گلی محلوں کی مساجد اور گھر عبادت کرنے والے لوگ پریشان تھیایس پی اقبال ٹائون کے مطابق ملزم علاؤالدین سید پور مین بازار سے گرفتار بھاری مقدار میں سامان برآمد کیا گیاملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ طاق راتیں عبادت کے لئے ہوتی غیر قانونی حرکات پر قانونی کارروائی ہو گی،