کارروائیاں ہری پور، اسلام آباد، گجرات، ملتان اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیاترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں ہری پور، اسلام آباد، گجرات، ملتان اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں جن کے دوران مجموعی طور پر 91.886 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں، برآمدگی میں 65 کلو 100 گرام چرس، 18.6 کلوگرام افیون اور 7 کلو 260 گرام آئس شامل ہیں۔مزید برا ں کارروائی میں 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسولز اور 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسولز بھی پکڑے گئے گرفتار ملزمان میں سے ایک نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، تمام گرفتار افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔