لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے مال روڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ چیکنگ ڈولفن سکواڈ نے دو مشکوک رکشہ سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی۔ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کے بعد ملزمان کو استنبول چوک کے قریب گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 50 امپورٹڈ بیئر کین اور 7 شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان عادی منشیات فروش ہیں اور ان کا تعلق گجرانوالہ سے ہے، جو لاہور کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کے دھندے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت طاہر اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جو ریکارڈ یافتہ ملزمان ہیں۔مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے اس موقع پر کہا کہ شہر لاہور کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے، منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔