اٹک میں جلی کار سے بھاری مقدار منشیات برآمد

موٹروے پر گاڑی جلنے کے بعد 166 کلو چرس اور 21 کلو افیون ضبط
لاہور (کرائم رپورٹر)اٹک میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے جلی ہوئی کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔ گاڑی سے مجموعی طور پر 166 کلو سے زائد چرس اور 21 کلو افیون ضبط ہوئی۔ اے این ایف کو گاڑی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی اور ناکہ بندی کے دوران موٹروے پر گاڑی جلی ہوئی پائی گئی۔ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے سبب آتشزدگی ہوئی۔ ملزمان گاڑی اور منشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔