امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، مسئلہ حل کرنے کی اپیل:رمضان چھیپا

امریکی خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، مسئلہ حل کرنے کی اپیل:رمضان چھیپا

سماجی کارکن رمضان چھیپا نے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کی ذہنی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

 انہوں نے خاتون کے لیے شادی کی خواہش رکھنے والے لڑکے کو بھی مخاطب کیا، اور کہا کہ وہ آ کر مسئلہ حل کریں۔امریکی خاتون نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہیں اور دبئی جانا چاہتی ہیں، جس کے لیے انہیں حکومت سے 1 لاکھ روپے کی مدد چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی شادی آن لائن ہو چکی ہے اور پیسوں کے لیے نہیں کی۔خاتون گزشتہ سال 11 اکتوبر سے کراچی میں موجود ہیں اور امریکی واپس جانے سے انکار کر رہی ہیں۔