امریکی خاتون اونیجا کو ذہنی دباؤ کے علاج کے لیے اسپیشل وارڈ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا تفصیلی معائنہ جاری ہے۔
اسپیشل وارڈ میں پولیس اور پروٹوکول ٹیم موجود ہیں تاکہ خاتون کی حفاظت اور علاج کو یقینی بنایا جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق خاتون کے تمام ٹیسٹس جیسے ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور الٹرا سائونڈ نارمل ہیں اور وہ صرف ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون کا علاج مکمل کر لیا گیا ہے اور چند گھنٹوں میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ انہیں امریکی قونصل خانے یا ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس افسران اور دیگر حکام بھی خاتون سے ملاقات کے لیے اسپیشل وارڈ پہنچ گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی صحت میں کوئی خطرہ نہیں اور وہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔