امجد صابری کے آخری غسل کی تفصیلات: رمضان چھیپا کا حیران کن انکشاف

امجد صابری کے آخری غسل کی تفصیلات: رمضان چھیپا کا حیران کن انکشاف

پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کی وفات کے بعد ان کے آخری غسل سے متعلق تفصیلات منظرِ عام پر آئیں ہیں، جو کہ ان کے مداحوں کو حیران کن لگیں۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے مالک رمضان چھیپا نے 9 سال بعد یہ تفصیلات شیئر کیں۔رمضان چھیپا نے بتایا کہ جب انہوں نے امجد صابری کو غسل دیا تو ایک لمحے کے لیے وہ رک گئے کیونکہ وہ اچانک مسکرانے لگے تھے۔ رمضان چھیپا نے کہا کہ وہ اس منظر سے خوف زدہ ہو گئے اور فوراً امجد صابری کے خاندان کو بلایا تاکہ وہ بھی یہ منظر دیکھ سکیں۔ اس کے بعد سب نے دعا کی۔چھیپا نے مزید کہا کہ "اللہ ہی جانتا ہے کہ ایسے واقعات کے پیچھے کیا حقیقت ہے، لیکن ہم کبھی کبھی مردوں کو تکلیف میں بھی دیکھتے ہیں، اور اللہ ہمیں کبھی کبھار ایسی نشانیاں دکھاتا ہے۔"ان کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ امجد صابری ایک معصوم روح تھے اور ان کی موت کے بعد وہ بہتر جگہ پر ہوں گے۔

 دوسری جانب کچھ نے رمضان چھیپا کی اس بات پر تنقید کی اور کہا کہ "مردے کے غسل کی تفصیلات افشاں نہیں کرنی چاہییں۔"یاد رہے کہ امجد صابری 22 جون 2016 کو ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جب نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ان کی عمر اس وقت تقریباً 39 سال تھی اور وہ پانچ بچوں اور ایک بیوی کو سوگوار چھوڑ گئے تھے۔امجد صابری کی آواز آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے، اور ان کی قوالیوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔