سانگھڑ میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا، ذہنی توازن مشکوک

سانگھڑ میں بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا، ذہنی توازن مشکوک

سانگھڑ کے ضلع سنجھورو میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ سنجھورو کی تحصیل میں پیش آیا جہاں گھر سے بزرگ خاتون کی لاش ملی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ملزم نے تین روز قبل اپنی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش کو بستر میں چھپا دیا۔ اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی وجوہات اور نفسیاتی پہلوؤں کی تحقیقات کے بعد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔