مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، جہاں قابض فورسز نے ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے اس آپریشن کے دوران نہ صرف گھروں کی تلاشی لی بلکہ خواتین کے ساتھ بھی بدسلوکی کی۔ ان آپریشنز میں موبائل نیٹ ورک اور ٹیلیفون سروسز کو معطل کیا گیا اور ایمبولینسوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔شہید نوجوانوں کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ ان کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے ان نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی، مگر ماورائے عدالت قتل کے حقائق چھپانے میں ناکام رہے۔