کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی فوج نے بارہ مولا کے ایک علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا تھا۔
اس دوران ایک ٹرک ڈرائیور کسی ضروری کام کے سلسلے میں علاقے میں داخل ہونے آیا تو بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس میں ٹرک ڈرائیور موقع پر شہید ہو گیا۔ اس کی لاش اور ٹرک کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔اسی دوران ضلع کٹھوا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں نوجوان کی تشدد زدہ لاش ایک ویران علاقے سے برآمد ہوئی۔ اس واقعے پر لواحقین نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔
گزشتہ روز یومِ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا تھا اور چپے چپے پر اہلکار تعینات تھے، مگر کشمیریوں نے بہادری سے پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی تصاویر والے پوسٹرز لگائے اور آزادی کی جدوجہد کے حق میں احتجاج کیا۔