کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جولائی میں مقبوضہ کشمیر میں 7 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 51 کشمیری زخمی بھی ہوئے، جبکہ تلاشی اور محاصرے کی 144 کارروائیوں میں 49 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار اور نظربند افراد کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کر کے انہیں مختلف جیلوں میں قید کر دیا گیا۔