مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید، احتجاج جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو نوجوان شہید، احتجاج جاری

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، جب بھارتی فوج نے سوپور ضلع میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر فائرنگ کی۔

 کشمیری میڈیا کے مطابق، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے ان کی لاشیں اہل خانہ کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کر دیں اور انہیں عسکریت پسند قرار دینے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے بعد مقامی افراد نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے ذریعے مودی سرکار کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے اگلے دن پیش آیا۔