بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شویتا روہرا، جو سلمان خان کی راکھی بہن اور پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ ہیں، ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔
حادثے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔شویتا نے سوشل میڈیا پر ہسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بستر پر لیٹی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم نمایاں ہیں۔ شویتا نے پوسٹ میں بتایا کہ ایک موٹر سائیکل اچانک ان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں توڑ کر مزید مضبوط بنانے کے لیے آزمائش میں ڈالتی ہے۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔یاد رہے کہ شویتا روہرا نے 2015 میں پلکت سمرت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ پلکت سمرات نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی تھی۔