بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کر لیا گیا

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کر لیا گیا

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کو ڈینگی کی تشخیص کے بعد اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 45 سالہ اداکارہ چند روز قبل علیل ہوئیں، جس کے بعد ان کی بیماری کی خبر سامنے آنے پر مداحوں اور شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شویتا تیواری معروف ریئلٹی شو ’دی ٹریٹرز سیزن 2‘ کے 21 شرکا میں شامل ہیں، جس کا پریمیئر 13 اگست کو پرائم ویڈیو پر ہوا۔ انہوں نے اس شو میں اپنے بے باک جوابوں سے بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ شو کے میزبان کرن جوہر نے ایک موقع پر کہا کہ ’آپ جھوٹے کو پکڑنے میں اتنی اچھی نہیں ہوسکتیں‘، جس پر شویتا تیواری نے جواب دیا کہ ’میں نے ہی اپنے شوہروں کو دھوکا دیتے ہوئے پکڑا تھا۔‘

اداکارہ کی اسپتال میں داخلے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ان کے سابق شوہر راجا چوہدری کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ اس انٹرویو میں راجا چوہدری نے اپنی شادی کے حوالے سے متعدد دعوے کیے اور شویتا تیواری پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ازدواجی زندگی کے دوران متعدد تعلقات رکھے۔ یہ باتیں اور شویتا تیواری کی طبیعت کی ناسازی، دونوں خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں۔